کاروار 26/جولائی (ایس او نیوز)یہاں سونارواڈہ میں واقع آنگن وڈی اسکول کاکمرہ اچانک گرگیامگر خوش قسمتی سے اسکولی بچوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ کہتے ہیں کہ جس وقت تمام بچے ایک کمرے میں جمع تھے تو اس سے منسلک دوسرے کمرے کی چھت اور دیواریں بیٹھ گئیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ تعلیمات عامہ کے تحت چلنے والے اس آنگن واڈی میں 15طلبہ داخل ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ آنگن واڈی کی یہ عمارت جو کہ شاردا مندر سرکاری اسکول کے احاطے میں واقع ہے بہت ہی کمزور تھی اور عرصے سے اس کی مرمت نہیں کی گئی تھی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر محکمہ تعلیمات کے افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااور آنگن واڈی کے طلبہ کے لئے عارضی طور پرشاردا اسکول میں بٹھانے کا انتظام کیاگیا۔